ان خیالات کا اظہار ایرانی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تعاون "حسین کاخکی" نے جنوبی شہر شیراز میں یوریشین اقتصادی یونین کے تعارف سے متعلق منعقدہ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے783 ملین 191 ہزار 489 ڈالر کی مالیت پر مشتمل مختلف قسم کی مصنوعات کو آرمینیا، بیلاروس، کرغیزستان، قازقستان اور روس میں برآمد کیا ہے۔
کاخکی نے کہا کہ جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، ایران نے مذکورہ ممالک کو 454 ملین 329 ہزار 495 کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو برآمد کیا ہے۔
انہوں نے یوریشین اقتصادی یونین کے ممالک اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی معاہدے کی خاطر بعض مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف لگائی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان 862 کی مختلف قسم مصنوعات پر تجارتی تعلقات کا 27 اکتوبر کو آغاز کیا گیا۔
ایرانی کسٹم کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔
اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔
اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔
فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ