12 اکتوبر، 2017، 5:07 PM
News ID: 3529536
T T
0 Persons
ایرانی اسپیکر کی عالمی پارلیمانی یونین اجلاس میں شرکت کیلئے روس روانگی

تہران، 12 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے 137ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روسی شہر 'سینٹ پیٹرز برگ' کے دورے پر روانہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، علی لاریجانی روس کے 6 روزہ دورے کے موقع پر ایرانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیر عبداللھیان' اور نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قونصلر اور پارلیمانی امور 'حسن قشقاوی' بھی اس وفد میں موجود ہیں.

137ویں عالمی پارلیمانی کے اجلاس کا آغاز ہفتہ کے روز سے سینٹ پیٹرز برگ میں ہوگا جس کا عنوان ثقافتی کے فروغ، امن کیلئے مذہبی اور قومی مکالمہ ہے.

ایرانی اسپیکر اس اجلاس میں خطاب کے علاوہ مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.

خیال رہے کہ بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کی 125 سال پہلے تشکیل دی گئی جس کا مقصد جمہوریت کی مضبوطی، سیاسی اور اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کے کردار کو فروغ دینا اور انسانی حقوق کے تحفظ کرنا ہے.

بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے 136ویں اجلاس گذشتہ سال بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوا جس میں 135 ممالک نے شرکت کی.

**274

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@