13 ستمبر، 2017، 3:54 PM
News ID: 3514681
T T
0 Persons
ملکی دفاعی ماہرین مسلح افواج کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں: ایرانی سپہ سالار

تہران، 13 ستمبر، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاعی ماہرین اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں.

يہ بات ميجر جنرل 'محمد باقري' نے بدھ كے روز ايراني دفاع اور لاجسٹك بريگيڈيئر جنرل 'امير حاتمي' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ جنرل حاتمي كے دور ميں ايران دفاعي صنعت كي ترقي ميں مزيد آگے بڑھے گا.

جنرل باقري نے دفاعي ميدان ميں ايران كي نماياں ترقي كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مسلح افواج ايران كي سلامتي اور قومي مفادات كے دفاع ميں اپني طاقت كو اچھي طرح منيجمنٹ كركے اور اس راستے ميں دفاعي صنعت كے ماہرين ايك بڑا حامي ہيں.

انہوں نے وزارت دفاع سے ايراني سپريم ليڈر كے توقعات كو اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وزارت دفاع كو ملكي دفاعي طاقت كي ترقي كے لئے دفاعي مصنوعات كے معيار، مقدار اور بدعت پر خاص توجہ دينا چاہيئے كيونكہ آج اسلامي جمہوريہ ايران كے دشمنوں ہمارے ملك پر نقصاں پہنچنے كے لئے بھرپور كوششيں كررہے ہيں.

ايراني مسلح افواج كے سربراہ نے كہا كہ وزارت دفاع ملكي طاقت بڑھانے كے لئے تمام سہولتيں فراہم كرے اور مسلح افواج كي ضروري ہتھياروں كي فراہمي كے لئے بھرپور كوشش كرنا ان كي اہم ذمہ دارياں ہونا چاہيئے.

جنرل حاتمي نے ايراني مسلح افواج كي حمايتوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ دفاعي صنعت كے ماہرين رہبر معظم كے توقعات كي فراہمي كے لئے اپنے كوششوں كو جاري ركھيں گے.

انہوں نے كہا كہ ہم گزشتہ سے زائد سپاہ پاسداران، آرمي فوج اور پوليس فورس كي حمايتوں كو جاري رہيں گے اور مستقبل 4 سال كے دوران قومي پائيدار سلامتي كي فراہمي كے لئے ميزائلي، فضائي، دفاعي اور زميني شعبوں ميں ہماري طاقتوں كو مستحكم ارادے كے ساتھ فروغ ديں گے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@