1 مارچ، 2017، 2:55 PM
News ID: 3424869
T T
0 Persons
13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کا اختتام، اسلام آباد اعلامیہ جاری

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی دارالحکومت میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے ایک روزہ 13ویں سربراہی اجلاس کا اختتام ہوگیا جس میں رکن ممالک کی قیادت نے اسلام آباد اعلانیہ کی توثیق کردی.

تفصيلات كے مطابق، اسلام آباد اعلاميہ ميں علاقائي سلامتي اور انسداد دہشتگردي كے لئے ركن ممالك كے درميان قريبي تعاون پر زور ديا گيا ہے.



اس اعلاميہ ميں كہا گيا ہے كہ اي سي او ممالك كے رہنما مہاجرين كے خلاف بعض ممالك كي جانب سے اٹھائے جانے والي پاليسيوں اور بعض حكومتوں كي جانب سے بعض ممالك كے خلاف يكطرفہ پابنديوں كي مخالفت كرتے ہيں.



اي سي او ممالك كي قيادت نے علاقائي راہداري اور ركن ممالك كے درميان آپس ميں ملانے پر زور ديا بالخصوص توانائي اور ماحولياتي شعبوں ميں بھي اجتماعي تعاون كو فروغ دينے پر اتفاق كيا گيا.



اقتصادي تعاون تنظيم (ECO) كے 13ويں سربراہ اجلاس كے موقع پر جمہوريہ آذربئجان نے اس تنظيم كي صدارت اسلامي جمہوريہ پاكستان كو سونپ دي.



پاكستان دوسري مرتبہ اي سي او سربراہي اجلاس كي ميزباني كر رہا ہے اس سے قبل جمہوريہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو ميں اكتوبر 2012 ميں 12واں سربراہي اجلاس منعقد كيا گيا تھا.



سربراہي اجلاس ميں صدر اسلامي جمہوريہ ايران ڈاكٹر حسن روحاني اور وزير خارجہ محمد جواد ظريف سميت ديگر ركن ممالك كے اعلي حكام شركت كي.



اقتصادي تعاون تنظيم ايك دس ركني علاقائي تنظيم ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران سميت پاكستان، تركي، افغانستان، آذربائيجان، قازقستان، كرغستان، تاجكستان، تركمانستان اور ازبكستان اس كے ركن ممالك ہيں.



اس اجلاس ميں اتفاق كيا گيا كہ اي سي او كے 14واں سربراہي اجلاس كي جگہ اور تاريخ كے تعين كے لئے لئے اي سي او سيكرٹريٹ كے تعاون سے اعلان كيا جائے گا.



274**