17 نومبر، 2014، 2:01 PM
News ID: 2784895
T T
0 Persons

روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ ایران

17 نومبر، 2014، 2:01 PM
News ID: 2784895
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ ایران

تہران - ارنا - جموریہ روس پارلیمنٹ (ڈوما) کے اسپیکر 'سرگئی نارشکن' ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

اتوار كے روز تہران كے بين الاقوامي 'مہرآباد' ايئرپورٹ پہنچنے پر حجت الاسلام و المسلمين 'محمد حسن ابوترابي فرد' ڈپٹي ايراني مجلس اسپيكر نے روسي اسپيكر كا استقبال كيا.



اس موقع پر ايراني مجلس كي كميٹي برائے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كے سربراہ 'علاء الدين بروجردي' اور سنئير حكام موجود تھے.



روسي اسپيكر پير كے دن ايران كي مجلس كے اسپيكر 'علي لاريجاني' سے ملاقات كي اور دوطرفہ روابط، مختلف تازہ ترين علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.



علي لاريجاني نے اس موقع پر كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور روس كے درميان قريبي تعلقات مضبوطي سے آگے بڑھ رہے ہيں.



انہوں نے كہا كہ روسي ہم منصب كے ساتھ ايران كا جوہري مسلہ، خطے ميں دہشتگردوں كي كاروائياں اور تازہ ترين عراق اور شام كي صورتحال كے حوالے سے بات چيت كي گئي.



اپنے قيام كے دوران روسي اسپيكر سرگئي نارشكن ايراني مصلحت نظام كي كونسل كے چيئرمين آيت اللہ ہاشمي رفتسنجاني سميت سنئير ايراني حكام سے ملاقاتيں كريں گے.











274**
0 Persons