ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (PTI) سے تعلق رکھنے والی شاندانہ گلزارنے جیو نیوز پاکستان کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم ایران کو واحد ملک سمجھتے ہیں جو غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے امام خمینی (رح) کی قیادت اور ایرانی عوام کی سیاسی اور سماجی بصیرت کو بہتر بنانے کے لیے اسلامی انقلاب کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو غزہ کے عوام کے دفاع میں آگے بڑھا اور یہ بات ہمارے لیے فخر اور خوش کا باعث ہے.
گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر دفاع نے ٹیلی ویژن پر اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنی کی وجہ اس ملک کی مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت ہے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کا حملہ ایک ظالمانہ اقدام اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی تھا۔
انہوں نے ایران کے جوابی حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا صیہونی جارحیت کے خلاف تہران کی کارروائی ایک دفاعی اور متناسب ردعمل تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق آپریشن کے نفاذ کے بعد سے پاکستان میں رائے عامہ، سیاسی جماعتوں، ماہرین اور اس ملک کے ذرائع ابلاغ نے ایران کے دفاع کے جائز حق کو تسلیم کیا ہے۔
پاکستان میں ہر سطح پر ایران اور عالم اسلام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امن قائم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔