تہران۔ ارنا۔ترکی میں شدید زلزلے کے 72 گھنٹوں کے بعد تین معذور ایرانی فٹبالرز کی موت کی تصدیق ہوئی۔

ایران کے امپوٹیشن فٹبالرز کی ایسی سویشن کے سربراہ "جعفر عسگری" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان تین قومی کھیلاڑیوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ گھنٹوں قبل "محمد رضا میر احمدی"، "مہدی سعید آوی" اور "حامد مطرودی" کی موت کی خبر ملی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سعیدآوی اور مطرودی کے جسد کو ملبوں سے نکال دیا گیا اور کچھ گھنٹوں بعد میر احمدی کے جسد کو ترکی کے کرچوال ہوٹل کے ملبے سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں سے اور ترکی میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد، ان تینوں معذور فٹبالرز کی کی صورتحال کی پیروی، ایرانی وزارت کھیل اور فیڈریشن آف ویٹرنز اینڈ ڈس ایبلڈ کی سب سے اہم ہدایات میں سے ایک بن گیا ہے؛ وہ ترکی میں مالاتیا کی بلدیہ اسپور ٹیم کے رکن تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز