تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر پیج میں جوزپ بورل کے ساتھ اپنے ٹیلی فونک رابطے کے بارے میں کہا کہ میں نے اس کال میں کہ یاد دلایا کہ ہماری واضح پالیسی یوکرین میں جنگ اور اس کے بڑھنے کی مخالفت کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے روس  کوایرانی میزائل کے بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

امیر عبداللہیان نے بتایا کہ روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون ہے لیکن یوکرین کے خلاف ہتھیار اور ڈرون بھیجنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز