ارنا رپورٹ کے مطابق، چینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران، اس ملک کے علاقے نینگشیا سے پہلی بین الاقوامی کارگو ٹرین Trans-Caspian ایران کی طرف سے حرکت کرنے لگی؛ ایک نئی بین الاقوامی راستہ جو قازقستان اور بحیرہ کیسپین سے گزرنے اور تقریبا 8500 کلومیٹر طے کرنے کے بعد 20 دنوں بعد ایرانی انزالی بندرگاہ میں پہنچ جائے گی۔
ایک ایسا وقت ہے جب تین دنوں قبل قازقستان-ترکمانستان- ایران کے نئے ریلوے کوریڈور کی آئی ٹی آئی کی پہلی کنٹینر ٹرین، تہران ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوگئی جس میں 24 شارٹ بوگیاں ہیں جو 20 فٹ سلفر پر مشتمل 48 کنٹینرز کو ترکی اور پھر یورپ میں لے جا رہی ہے۔
ریلوے- بحری- بری راستے کے ذریعے مصنوعات کی منتقلی کی خوبی یہ ہے کہ اس سے ٹائم میں آدھے کمی سمیت ہر کنٹینر کے مقابلے میں نقل و حمل میں تقریبا 900 ڈالر کی بچت ہوتی ہے۔
Trans-Caspianمیں 15 کنٹینرز ہیں جن میں 30 ملین ڈالر کی مالیت کی مختلف قسم کی مصنوعات ہیں اور ماہرین کا عقیدہ ہے کہ اس بین الاقوامی سستے تجارتی راستے سے چین؛ بحثیت اقتصادی اور صنعتی طاقت اور دنیا میں سب سے بڑے خام مال برآمد کرنے ملک کے، ایران کے ذریعے مشرق وسطی تک منسلک ہوجاتا ہے اور چین سے اسی علاقے میں درآمدات کا ایک نیا راستہ کھل جاتا ہے۔
نیز کی آئی ٹی آئی کارگو ٹرین یا "چین کو یورپ تک منسک کرنے کا سنہرا ریلوے" جو سلفر کنٹینر کے حامل تھی، ترکمانستان سے ایرانی صوبے گلستان کے اینچہ برون ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوگئی اور اسی دن کے سہ پہر کو اس کی سیٹی تہران میں بجائی گئی؛ ایک ایسا راستہ جو توقع کی جاتی ہے کہ مستقبل میں چین کو یورپ تک منسک کرنے کا اصل راستہ بن جائے گا۔
اس راستے سے مصنوعات کے ٹرانزٹ کے عمل کا نفاذ کا اہم نکتہ یہ ہے چین- روس- یورپ راہداری کی بعض مصنوعات اور کارگو ایک زیادہ تر مناسب راستے یعنی چین- قازقستان۔ ترکمانستان- ایران- ترکی اور پھر یورپ میں منتقل کی جاتی ہیں جس سے مصنوعات کے ٹرانزٹ کے شعبے میں ایران کا ایک سنہرا موقع ہوگا۔
چین اور یورپ کے درمیان، بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے پیش نظر انہیں مصنوعات کی لین دین کیلئے مزید محفوظ راستوں کی ضرورت ہے اور ایران، چین کو بحثیت دنیا کے سب سے برآمد کرنے والے ملک کے، یورپ تک منسلک کرنے کی ایک سنہری کڑی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu