ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک سیاسی اور بین الاقوامی حکام بالخصوص اقوام متحدہ کی سیاسی امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو سے ملاقات اور بات چیت کی۔
اس ملاقات کےمیں انہوں نے عمان میں امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ نے روزمیری ڈی کارلو سے اپیل کی کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں۔
اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے بعض اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کوششوں کا وعدہ کیا۔
خطیب زادہ نے امریکی فوجی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ بیانات اور دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں اور توقع ہے کہ سیکرٹری جنرل ان غیر قانونی بیانات کی خاص طور پر مذمت کریں گے۔