یمن کے المسیرا نیٹ ورک کے مطابق ، صعدہ شہر میں مظاہرے کے ساتھ ساتھ ، صوبہ صعدا کے دوسرے شہروں میں 13 دیگر جگہوں پر بھی مظاہرے کیے گئے، اور لاکھوں شہریوں نے یمن اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا کر غزہ کے مظلوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
مظاہرین نے غاصب صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، اور مسلمانوں اور دنیا کے آزادی پسندوں سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کے جرائم کی مخالفت کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے اختتام پر، صعدا کے عوام نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام غزہ اور فلسطین کے لوگوں کے خلاف صہیونیوں کی جانب سے نسل کشی اور غذائی قلت جیسے انسانیت سوز جرائم کے خلاف کھڑے ہیں۔
انہوں کچھ عرب ریاستوں کے امریکی حکومت سے روابط کی مذمت کی اور غزہ کی موجودہ صورتحال میں ان عرب ممالک کو دشمن کے ساتھ ملوث قرار دیا۔
صعدا کے لوگ نے یمنی مسلح افواج کے اقدامات کی حمایت کی اور صہیونی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے خلاف کاروائیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے شرکاء نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سامان، صیہونی حکومت اور ان کی معاون کمپنیوں کا غزہ اور فلسطین کے عوام کے لئے اسلامی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے بائیکاٹ کریں۔