اس پیکیج میں 45 ٹن ادویات، خوراک، کپڑے اور زلزلہ زدگان کو درکار دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔
شام میں تعینات ایرانی سفیر مہدی سبحانی بھی ایرانی امدادی طیارے دمشق کے ائیرپورٹ پہنچنے کے موقع پر موجود تھے۔
شامی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے اعلان کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، متحدہ عرب امارات، روس اور بھارت کے انسانی امداد پر شامل پانچ طیارے دمشق اور لاذقیہ کے ائیرپورٹوں پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح سویرے ترکی کے جنوب اور شام کے شمالی علاقے میں 7/8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے۔
دو طاقتور زلزلوں نے 4,000 سے زیادہ لوگوں کی جان لی اور 16,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu