علی باقری کنی نے جمعرات کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیٹر لاونسکی ٹیفنہال کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب باقری کنی، جو نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور بھی ہیں، نے جوہری معاہدے کی بحالی مذاکرات کے یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر انریکہ مورا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔
باقری 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے نئے دور میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
وہ بدھ کو پہلے ویانا پہنچے تھے۔
ایرانی ٹیم اور دیگر فریقوں کے درمیان مختلف فارمیٹس میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu