تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ہم ویانا مذاکرات کو خلاصہ کرنے کیلئے اپنی تجاویز کو شئیر کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق "علی باقری کنی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ویانا مذاکرات کے سلسلے میں دیگر فریقین کیساتھ سنجیدہ اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوارڈینٹیر نے مذکرات کا خلاصہ کرنے کیلئے اپنی تجاویز کو پیش کیا ہے اور  ہمارے پاس فارم اور مواد دونوں لحاظ سے مذاکرات کا خلاصہ کرنے کی تجاویز بھی ہیں، جن کا شئیر کیا جائے گا۔

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز