ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن ک نائب سربراہ اور خاتون سفیر زہرا ارشادی نے بدھ کے روز شام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران، کیمیایی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ممالک کا شکار ایک ملک کے طور پر کسی بھی جگہ پر اور کسی بھی صورتحال میں اور کسی بھی فرد کیجانب سے کیمیایی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام نے کیمیایی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونش کے تحت اپنے وعدوں کو پوری کرنے کی تمام تر کوششیں کی ہیں اور اس تنظیم کے تکنیکی سیکرٹریٹ سے تعاون میں دلچسبی کا اظہار کرلیا ہے۔
ارشادی نے کہا کہ اس تنظیم کے بعض رکن ممالک نے شام کے کیمیایی ہتھیاروں کے کیس کو سیاسی رنگ دیا ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ تنظیم کیجانب سے شام کیجانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالی ہے؛ وہ تصدیق جو شام سے تعمیری مذاکرات کا باعث بن سکتی ہو۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu