اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2022 - 23:55

تہران، ارنا- محکمہ خارجہ نے ایرانی شہری "حمید نوری" کی سویڈن کی طرف سے سیاسی نظر بندی جاری رکھنے اور سٹاک ہوم میں حالیہ عدالتی سماعتوں میں سویڈش پراسیکیوٹر کی فرد جرم کا خلاصہ پڑھنے کے بعد، سوئڈش کے سفیر کو طلب کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی یورپ کے امور نے آج بروز اتوار (یکم مئی) کو تہران میں سویڈن کے سفیر "ماتیاس لنتر" کو طلب کیا اور انہیں ان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا جو سویڈن کے پراسیکیوٹر نے اپنے تبصرے کے دوران ہمارے ملک پر لگائے تھے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے حمید نوری کے خلاف مقدمہ چلانے اور ان کی گرفتاری کو مکمل طور پر غیر قانونی اور منافقین کے دہشت گرد گروہ کے جھوٹے اقدامات اور اکسانے کے زیر اثر قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمنی کا ماحول پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے سویڈن کی عدالت میں سیاسی شو ڈاون کے خاتمے اوراس ملک میں قید ایرانی شہری حمید نوری کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

در این اثنا سویڈن کے سفیر نے کہا کہ وہ اس معاملے کی رپورٹ کو اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے حکام کو دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@