تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو زبردستی سے روانڈا بھیج کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے برطانوی حکومت  کی جانب سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے روانڈا کو پناہ کے متلاشیوں کی لازمی ملک بدری کے منصوبے کو بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں سے بھاگنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پناہ گزینوں کی برطانیہ سے باہر منتقلی مہاجرین کنونشن کی روح اور متن کے خلاف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے اس منصوبے کے ساتھ پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کسی تیسرے ملک کے کندھے میں ڈال کر پناہ گزینوں کے کنونشنز اور انسانی حقوق کے معاہدوں میں بیان کردہ حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور انسانی اور اخلاقی تحفظات کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے پناہ گزینوں کے خلاف انسانی وقار اور اقدار کے منافی تشدد اور توہین آمیز سلوک کو مسترد کر کے ایران کی طرف سے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے برطانوی حکومت کا منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک نے لاکھوں پناہ گزینوں کے انتظام اور ان کی دیکھ بھال کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے ہمسایہ مالک خاص طور پر افغانستان کے مہاجرین کو کم سے کم غیر ملکی امداد حاصل کرنے کے ساتھ میزبانی کی ہے جس کی پناہ گزینوں کے امور سے متعلق بین الاقوامی اداروں نے بارہا تعریف کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@