تہران (ارنا) حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان باسم نعیم اور اسامہ حمدان نے تہران ڈائیلاگ فورم 2025 کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں درج ذیل نکات پر اتفاق رائے کیا گیا:

  • غزہ کے عوام اور مزاحمتی گروہ اس وقت تک صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف کھڑے رہیں گے جب تک کہ فلسطینی عوام کے مفادات اور ضروریات کو پورا کرنے والا کوئی عملی حل نہیں نکلتا۔
  • مذاکرات میں مزاحمت کا واحد مقصد فلسطینی عوام کے مفادات اور تحفظات کی ضمانت ہے جس میں جنگ کا مکمل خاتمہ، غزہ پٹی سے قابض افواج کا انخلاء اور غزہ پر مسلط جابرانہ ناکہ بندی کا اختتام شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے منصوبے فلسطینی عوام کے بنیادی مفادات اور مطالبات کو پورا نہیں کرسکے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور عوام کے لیے ایران کی مسلسل حمایت (بالخصوص سفارت کاری اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز) کی یقین دہانی کروائی۔