ایروانی، جو UNRWA کی رپورٹ سننے کے لیے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود تھے، نے اپنی تقریر میں کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے مسلسل محاصرے اور نسل کشی نے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو فوری خطرے سے دوچار کیا ہوا ہے اور یہ کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے UNRWA کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جان بوجھ کر بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے، جہاں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور فلسطینیوں کے لیے ناقابل برداشت صورتحال پیدا کردی ہے۔