تہران (ارنا) حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعدد خصوصی نمائندوں نے ایک اجتماعی بیان جاری میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

اس بیان میں، جس پر انسانی حقوق کے 12 خصوصی نمائندوں نے دستخط کیے ہیں، مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافے اور ایران میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل پر تشویش اور افسوس کا اظہار اور دہشتگردی کے اس واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے ان خصوصی نمائندوں  نے لبنان میں فواد شکر اور تہران میں اسماعیل ھنیہ جیسی شخصیات کے قتل میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو ماورائے عدالت قتل کے جرم کے مترادف قرار دیا ہے۔

بیان میں اپنی سرحدوں کے باہر فوجی آپریشنز کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔