محسن رضائی نے X سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ مایوسی یا پاگل پن کی وجہ سے، نتن یاہو کا خیال ہے کہ وہ لبنان میں مہم جوئی شروع کر کے غزہ کی دلدل سے باہر نکل سکتے ہیں، لیکن وہ ایک گہری اور زیادہ خطرناک دلدل میں قدم رکھ رہے ہیں۔
27 جولائی بروز ہفتہ کی شام کو مقبوضہ گولان میں مجدل الشمس کے علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی حزب اللہ نے شام میں گولان کی پہاڑیوں میں مجدل الشمس کے علاقے پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔