جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایک انٹرویو میں ایران کے میزائل اور ڈرون آپریشن "وحدۃ الصادق" آپریشن کو صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کا جائز حق قرار دیا۔
انہوں نےکہا کہ اس آپریشن کے نتائج یا اس کی کامیابی کی شرح کے بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے بلکہ ایران کے اس تعزیری اقدام کا سب سے اہم موڑ قابض صیہونی حکومت کا الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ابتک دوسری مرتبہ ناکامی ہے۔
لیاقت بلوچ نے عالم اسلام کے اتحاد اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے ایران کے جرات مندانہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اب نیتن یاہو کے احمقانہ اقدامات کی حمایت کرنے کے قابل نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی رائے عامہ نہ صرف غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات سے سخت نفرت کرتی ہے بلکہ امریکہ اور برطانیہ کے خلاف بیزاری اور نفرت بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔