بحرین کی یوتھ 14 فروری انقلابی تحریک نے شام کے دارالحکومت دمشق میں پاسداران انقلاب اسلامی کے 5 فوجی مشیروں کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی قوم ، شہداء کے اہل خانہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی سے اظہار تعزیت کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی جنگ مزاحمتی محور جسکو دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور عالمی برائی اور استکبار کے محور کے درمیان تمام محاذوں پر ہے۔ عالمی برائی اور استکبار آزادی، جمہوریت اور احترام کے نقاب کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ الاقصیٰ طوفان آپریشن امریکی اور صیہونی نعروں اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کرنے کے لیے کیا گیا۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی حکومت کو صیہونیوں اور صیہونی لابی کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور انہوں نے اسلامی سرزمین کے قلب میں ایک ٹیومر پیدا کر رکھا ہے تاکہ علاقے میں ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک فرنٹ لائن فوجی اور سیکورٹی اڈہ ہو۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ شہید کمانڈروں کا خون ضایع نہیں جائے گا اور صیہونی حکومت کو ہٹا کر اور امت اسلامیہ کے جسم سے اس سرطانی رسولی کو نکال کر انتقام لیا جائے گا۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم قدس کی آزادی کے راستے میں کمانڈروں کی شہادت پر غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے، جنوبی لبنان، شام، عراق، یمن کے تمام مزاحمتی گروہوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم تمام مزاحمتی گروہوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خاص طور پر بحیر احمر اور عمان اور باب المندب میں مزاحمتی محاذ پر جنہوں نے امریکی اور برطانوی غاصبوں کو شکست دی اور صیہونی حکومت کی معیشت کو دھچکا پہنچایا۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم لبنان، عراق، شام میں شہید کمانڈروں کے خون اور کرمان اور دیگر محاذوں کے شہداء کے خون کا صیہونی حکومت، امریکہ اور انگلینڈ جیسے بڑے شیطانوں سے جلد اور واضح طور پر بدلہ لیں گے۔