تہران، ارنا - وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تجارت کے شعبے میں بہت اچھا تعاون ہے۔

یہ بات ایوان خیل پینتو نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی کامیاب ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور وینزویلا دو دوست مالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

ایوان خیل پینتو نے  کہا کہ ہم دونوں ممالک کے صدور کے پیغامات کو پہنچایا اور تجارت اور اقتصادی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا ہم بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ قوام متحدہ کے چارٹر مین گروپ آف فرینڈز کے حوالے سے بات چیت کی۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ تجارت اور مصنوعات کے تبادلے کے شعبے میں بہترین تعاون ہے اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت اور تقریر کے لیے ایک وفد کی سربراہی میں پیر کی صبح جنیوا پہنچے۔

ایرانی وزیر خارجہ پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں تقریرکی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu