ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو اپنے شامی ہم منصب بشار اسد سے ایک ٹیلی فونک رابطہ کے دوران، ایرانی حکومت اور عوام کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ شامی بہن بھائیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مشکل دنوں میں شامی حکومت اور عوام کا ساتھ دیا ہے اور وہ اب بھی زلزلے سے متاثریں کی فوری امداد پر تیار ہے۔
اس موقع پر شامی صدر نے ایرانی صدر کی ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ گزشتہ 250 سالوں کے دوران، یہ شام میں پہلی بار کا زلزلہ ہے ہم اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔
در این اثنا ایرانی صدر نے شامی صدر کیجانب سے ملک کے تجربات اور صلاحیتوں کو قدرتی آفات جیسے زلزلوں میں امداد فراہم کرنے اور اس ملک میں ایک تکنیکی ٹیم بھیجنے کی درخواست سے اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu