تاشقند، ارنا – اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کا 26 واں اجلاس چند منٹ قبل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آغاز ہوا۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کا 26 واں اجلاس چند منٹ قبل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کی میزبانی میں آغاز ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گزشتہ رات اس اجلاس کی شرکت کے مقصد کیلیے ازبکستان کے دارالحکومت پہنچ گئے۔

اس اجلاس میں رکن ممالک بشمول آذربائیجان، ترکمانستان، کرغزستان، قازقستان، ترکی، آذربائیجان، پاکستان، ایران اور ازبکستان کے وزراء اور نمائندے شریک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان ای سی او کا رکن کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ای سی او کے وزرائے خارجہ کا اجلاس سال میں ایک بار رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی کے ساتھ ایک رکن ممالک کی میزبانی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu