زاہدان۔ ارنا- ایرانی وزیر داخلہ "احمد وحیدی"، زاہدان میں حالیہ فسادات کا جائزہ لینے کیلئے آج بروز جمعرات کو زاہدان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ وفد، صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں حالیہ فسادات کا جائزہ لینے کیلئے آج بروز جمعرات کو زاہدان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں صوبے کے گورنر جنرل اور دیگر صوبائی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ، زاہدان کے حسینیہ "عاشاقان ثاراللہ" میں رضا کار فوج کے 6 شہداء کی یاد منانے کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز