تہران۔ ارنا- رواں شمسی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران کی غیر ملکی تجارت کی شرح 50 ارب 282 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں2 ۔13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، رواں شمسی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران کے غیر ملکی تجارت وزن کے لحاظ سے 68 ملین 103 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

 اسی عرصے میں 24 ارب 251 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل 51 ملین 783 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 5۔12 فیصد کی کمی ہوئی اور مالیت کے لحاظ سے 32۔13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

نیز اسی عرصے کے دوران، 26 ارب 31 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل 16 ملین 320 ہزار ٹن مصنوعات کی درآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، وزن کے لحاظ سے 72۔14 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مالیت کے لحاظ سے 15۔13 کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مائع پروپین، میتھانول، لیکویفائیڈ بیوٹین، مائع قدرتی گیس اور پولی تھیلین گریڈ فلم اس عرصے کے دوران برآمدی سامان کی پہلی 5 اشیاء تھیں، جن کی مالیت کی شرح  بالترتیب 2 ارب 17 ملین ڈالر، 1 ارب 335 ملین ڈالر، 1 ارب 165 ملین ڈالر، 977 ملین ڈالر اور 976 ملین ڈالر تھیں؛ ایران کے کل برآمدی مصنوعات کے 5۔26 فیصد کا حصہ ان 5 اشیا سے تعلق رکھتا ہے۔

ایران نے اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور بھارت کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

نیز ایران نے رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران سب سے زیادہ چین، ترکی، بھارت اور روس میں مصنوعات کی درآمدات ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز