فلسطینی اخبار 'شہاب' کی رپورٹ کے مطابق حازم قاسم نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہم برادر ملک 'شام' پر اسرائیلی فضائی حملے جس میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں پانچ شامی فوجی شہید ہوئے، کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ خطے میں صہیونی رجیم کی جارحیت کا تسلسل ہے اور ہم اس مسلسل جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کی حمایت کریں گے۔
صہیونی حکومت ہفتہ کی صبح سویرے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد اور اس شہر کے جنوب میں بعض علاقوں پر بمباری کی۔
ایک شامی فوجی اہلکار نے شامی 'سانا ' نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 45 منٹ پر صیہونی حکومت نے بحیرہ طبريہ کے شمال مشرق سے شام پر فضائی حملہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu