تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی اور اسلامی تنظیموں کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر، قابض اور جارح اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز ہفتے کو غزہ پٹی کے عوام کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے جن کے نتیجے میں کئی سویلین افراد بشمول نہتے بچے شہید ہوگئے، کے حوالے سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ، غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اورافریقی یونین کے سیکرٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں غزہ پٹی کے حالیہ واقعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کے گہرے خدشات کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے اس خط میں بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی اور عدم فعالیت کے سائے میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم اور جارحیتوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر، قابض اور جارح اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

امیر عبداللہیان نے قبضہ کرنے والوں سے نمٹنے اور اپنی سرزمین کے دفاع کو فلسطینی قوم کا جائز حق قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ بالخصوص سلامتی کونسل کیجانب سے اس ریاست کے اقدامات کی مذمت اور اس کے جرائم اور جارحیتوں کی روک تھام میں فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران، ناجائز صہیونی ریاست نے غزہ کے مختلف علاقوں کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد شہید اور 114 زخمی ہوگئے۔

9467**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز