ایرانی سنیئر مذاکراتکار علی باقری کنی نے آج بروز جمعہ روسی روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ میخائل الیانوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم علی باقری کنی کی قیادت میں گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئی۔
باقری نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" کے ساتھ ساتھ آسٹریا کی وزارت خارجہ کے نائب " پیٹر لاونسکی ٹیفنہال' سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی۔
انریکہ مورا نے گزشتہ روز امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے ایران رابرٹ مالی سے ملاقات کی۔
ایران اور دیگر فریقوں کے نمائندے آج سے مختلف فارمیٹس میں بات چیت کریں گے۔
مذاکراتی ٹیم کے ایک باخبر ذریعے نے ارنا کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سپاہ پاسداران کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے اور اس حوالے سے میڈیا کے دعووں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔
گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے مذاکراتی وفود نے بھی ملاقات کی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu