ویانا میں روسی مشن نےاپنے ٹویٹر پیج پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے ماسکو کے دورے کے دوران روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف ساتھ کی ہے۔
اس ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے "میخائیل اولیانوف" بھی موجود تھے۔
اولیانوف نے اس نشست کے بارے میں کہا کہ یہ پیشہ ورانہ نشست جوہری مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور ویانا مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل اور چیلنجوں کے باوجود ابھی بھی جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان بھی ہے لیکن اس سلسلے میں امریکہ کو مزید لچک دکھانی ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu