تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 14 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 14 افراد کا انتقال ہوگیا اور اسی عرصے میں اس وبا کا شکار 719 افراد کی نشاندہی کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر 64 ملین 321 ہزار 868 افراد نے ویکسن کی پہلی خوراک، 57 ملین 535 ہزار805 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 27 ملین 14 ہزار 796 افراد نے ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے اور ملک میں مجموعی طور پر 148 ملین 872 ہزار 496 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 23 ہزار 623 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 28 سے 29 اپریل تک، حتمی تشخیصی معیارات کی بنیاد پر، ملک میں کووڈ 19 کے 719 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی جن میں میں سے 135 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 7 ملین 221 ہزار 121 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 14 افراد کا انتقال ہوگیا اور اب ایران میں کورونا وبا سے انتقال ہونے والوں کی تعداد 141 ہزار 72 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

تاہم خوش قسمتی سے اب تک 6 ملین 980 ہزار483 افراد نے صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چل گئے ہیں۔

لیکن کووڈ19 سے متاثرہ ایک ہزار 76 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں  51 ملین 66 ہزار 345 کووڈ 19 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@