4 مئی، 2022، 7:44 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84741552
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا وائرس کی شرح اموات میں نمایان کمی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 7 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اسی طرح ملک میں مجموعی طور پر کورونا کی شرح اموات 141 ہزار 138 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، صوبے کرمان میں 2 اموات اور خراسان رضوی، مشرقی آذربائیجان، البرز، ہمدان اور گیلان کے صوبوں میں ایک موت کے سوا، ملک کے 25 صوبوں میں کووڈ- 19 کے مریضوں کی موت کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔

نیز 3 سے 4 مئی تک اور حتمی تشخیصی معیار کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے 252 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی جن میں سے 66 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب ایران میں میں کووِڈ-19 کے مریضوں کی کل تعداد 7 ملین 223 ہزار 576 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک 6 ملین 223 ہزار 828 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔

تا ہم اس وبا کا شکار 1024 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں 51 ملین 307 ہزار 950 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں 64 ملین 351 ہزار 403 افراد نے ویسکین کی پہلی خوراک، 57 ملین 578 ہزار 196 افراد نے ویسکین کی دوسری خوراک اور 27 ملین 83 ہزار 641 افراد نے ویسکین کی تیسری خوارک کا حصول کیا ہے اور فی الحال ایران میں مجموعی طور پر 149 ملین 13 ہزار 240 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .