تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے شہر ہرات میں واقع جبرییل بستی کے ایک تفریحی مقام پر مظلوم عوام کے بڑے اجتماع پر تکفیری دہشتگرد عناصر کی کاروائی کی  سختی سے مذمت کی جس میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ایک بار پھر امت مسئلہ کے درمیان انتشار پھیلانے والوں کی سازشوں پر خبر دار کیا۔

انہوں نے اس المناک واقعے اور خطے میں دیگر سابقہ ​​افسوس ناک واقعات کے پیش نظرسے افغان گورننگ باڈی پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کریں اور لوگوں، خاص طور پر کمزور نسلی اور مذہبی گروہوں کے تحفظ سے متعلق احتیاطی تدابیر کو بڑھادیں۔

خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یقین ہے کہ افغانستان کے مسلمان بھائی اور بہنیں ہمدردی، یکجہتی اور تعاون کے ساتھ اپنے دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@