ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں نے آج ہفتہ کی صبح حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ان کی تقریر کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں۔
- آج دنیا میں قوموں کے خلاف جو جانبدارانہ پالیسیاں استعمال کی جارہی ہیں وہ دراصل فلسطین سے متعلق مسائل سے توجہ ہٹانے اور انہیں کم رنگ کرنے کی کوشش ہیں۔ لہذا مسلم ممالک اس کو سمجھیں اور اس بات کی اجازت نہ دیں۔ طرح طرح کی افواہیں، مختلف ابحاث، نئے نئے مسائل، غیر ضروری اور غیر متعلق باتوں کو اچھال کر مسئلہ فلسطین سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، لہذا مسئلہ فلسطین سے توجہ نہ ہٹنے دیں۔
- فلسطینی علاقے غزہ میں صیہونی حکومت جن جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے وہ ایسی چیز نہیں ہے جسے نظر انداز کیا جا سکے۔ پوری دنیا کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
- نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ صیہونی حکومت کے حامیوں کے خلاف بھی کھڑے ہوں۔
- امریکی ان کی پوری حمایت کر رہے ہیں۔ سیاست کی دنیا میں رسمی باتیں کہی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام آج صیہونی حکومت کا ہی نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔
- میرا عقیدہ ہے اور خدا کے عزت و جلال کی قسم، اسکی مدد سے فلسطینی صیہونی غاصبوں پر غالب آئیں گے اور یقیننا ایسا ہی ہو گا۔
- جھوٹ کا اپنا ایک دکھاوا ہوتا ہے،جو چند دنوں تک دھوکا دیتا ہے لیکن س میں کوئی شک نہیں کہ نابود ہوجاتا ہے۔ یہ واقعات جو دیکھنے میں آرہے ہیں، کہ اب وہ شام اور دوسرے علاقوں میں پیشرفت کر رہے ہیں، طاقت نہیں بلکہ کمزوری کی علامت ہے اور ان شاء اللہ وہ اس سے بھی بڑی کمزوری کا شکار ہونگے۔
- ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی قوم اور مومنین اپنی آنکھوں سے وہ دن دیکھیں گے، جو فلسطین کے غاصبوں پر فلسطینیوں کی فتح کا دن ہے، انشاء اللہ۔