بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے آج صوبہ خراسان رضوی میں رہبر انقلاب اسلامی ایران کے نمائندے اور مشہد کے امام جمعہ آیت اللہ سید علم الھدی سے ملاقات کی وزارت دفاع کی 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اہم ترین اقدامات کی نشاندہی کی اور کہا کہ اس عرصے کے دوران وزارت دفاع نے ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، جدید آلات کی تیاری اور دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے میدان میں اہم اقدامات کیے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل نصیر زادہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، ہم سرحدی نقل و حرکت کو زیادہ درست طریقے سے مانیٹر کرنے اور ان علاقوں میں پائیدار سیکیورٹی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی میدان میں دفاعی اتھارٹی کے اہم کردار کا حوالہ دیا اور کہا کہ اگر آج ہمارے دشمن مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں تو اس کی وجہ ملک کی ڈیٹرنس اور دفاعی صلاحیت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مضبوط دفاع سفارت کاری کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ حقیقت حالیہ برسوں میں بالکل واضح ہو چکی ہے۔