تہران- ارنا- عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہونے والا ہے، ایسے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ ہفتہ کی بات چیت، امریکہ کے ارادوں اور سنجیدگی جانچنے کا امتحان ہے۔

ارنا کی فارن پالیسی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم نیک نیتی اور پوری توجہ کے ساتھ، سفارت کاری کا ایک حقیقی موقع فراہم کر رہے ہیں۔ امریکہ کو اس فیصلے کو سراہنا چاہیے، جو ان کی مخالفانہ بیان بازی کے باوجود کیا گیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نہ قبل از وقت رائے دے رہے ہیں اور نہ ہی پیش گوئی؛ ہم ہفتے کے روز ہونے والی بات چیت کے مطابق سامنے والے فریق کے ارادوں اور سنجیدگی کا اندازہ لگانے کے بعد اپنے اگلے اقدامات طے کریں گے۔

IRNA کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گذشتہ ہفتے مسقط میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایکس نیٹ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہفتہ (12 اپریل) کو عمان میں شروع ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ ہفتے کے روز عمان میں اعلیٰ سطحی حکام کی صورت میں بالواسطہ بات چیت کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک موقع کے ساتھ ساتھ امتحان بھی ہے اور گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔