تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے  اسپیکر نے شام میں تکفیری گروہوں کی نقل و حرکت کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان گروہوں کی نقل و حرکت صیہونی حکومت کے اہداف کے لئے ہے اور اس صورتحال میں ہمیں علاقائی صورت حال کے مطابق تبدیلیوں پر نظر رکھنا چاہیے"

 ایران کے  اسپیکر، محمد باقر  قالیباف نے  ہفتہ کی رات لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے  ٹیلیفونی گفتگو  میں، لبنان میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کی حکومت، پارلیمنٹ ، عوام اور مزاحمت اور ان کے فیصلوں کا حامی ہے۔ "

انہوں نے  صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "محتاط رہنا چاہئے کہ معاہدے کی خلاف ورزی  معمول نہ بن جائے۔"

اس ٹیلی فونی گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے بھی  ایران کے اسپیکر کی جانب سے  حمایت کی  قدردانی کرتے ہوئے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کو بغیر تذبذب کے امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ  صیہوین حکومت نام کا ایک وحشی درندہ لبنان کے ساتھ ساتھ پورے علاقے اور کے مستقبل پر تسلط کا ارادہ رکھتا تھا لیکنپ کی مدد سے ، ہم اس جنگلی درندے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔"