ایران کے وزیر خارجہ نے فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے درست طرز عمل اپنانے اور دوہرے اور متضاد طریقہ کار کو لاگو نہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں بعض یورپی حکومتوں کو بھی خطے میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے جارح اور غاصب صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کرنا ہوگی، جو فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل میں ملوث ہے۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور ہم خطے میں کشیدگی بڑھانے کے مقصد سے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔