ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان جب نور خان ایئر بیس پہنچنے تو پاکستان کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، اسلامی جمہوریہ کے سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستان کے اعلیٰ سیاسی اور فوج عہدیداروں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
چند منٹ قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
اس 2 روزہ دورے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع، دو طرفہ تعاون اور علاقائی مسائل پر مشاورت سرفہرست ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صحت، معیشت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر متعلقہ وزراء اور دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔
اس دورے کے دوران صدر ایران اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور اور اقتصادی مرکز کراچی شہر کا سفر بھی سید ابراہیم رئیسی کے دورہ میں شامل ہے۔