عراقی ویب نیوز ایجنسی العہد کے مطابق اسلامی مزاحمت عراق نے مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا کے ہوائی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا۔
اسلامی مزاحمت عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ اقدام صیہونیوں کی طرف سے خواتین اور بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف انجام پانے والے جرائم کے جواب میں کیا ہے۔
اس سے پہلے عراق اسلامی مزاحمت نے پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع ایلات کی بندرگاہ میں ایک فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
گذشتہ جمعے کی شب عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں بھی اسرائیل کے ایک فوجی ہدف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔