ناصر کنعانی نے اس جارحانہ حملے کو بین الاقوامی ضوابط بالخصوص 1961 کے ویانا کنونشن آن ڈپلومیٹک ریلیشنز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے اس فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور حملہ آور کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ اس نفرت انگیز حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے نتائج کی ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوابی اقدامات کے اپنے حقوق محفوظ رکھتے ہوئے، جارح کے بارے میں ردعمل اور سزا کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔