ناصر کنعانی نے فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کی تکلیف دہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو انکی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی طرف سے جنگی جرائم کے تسلسل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کريں۔
اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2024 - 17:40
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کی پٹی کے شفاہ اسپتال پر صیہونی حملے اور اس پر قبضے کے وحشیانہ اقدام اور طبی عملے، مریضوں اور زخمیوں کے خلاف صیہونی فوج کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔