حسین امیرعبداللہیان تہران سے بیروت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ لبنان کے اعلیٰ عہدے داروں اور علاقائی مزاحمتی گروہوں کے بعض رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا لبنان اور ممکنہ طور پر خطے کے بعض دوسرے ممالک کا دورہ ایسے وقت میں ہے جب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی حالیہ دنوں میں مصر اور سعودی عرب سمیت خطے کے بعض ممالک کے دورے کیے ہیں۔