صدر ایران نے مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔
انہوں نے اس جرم میں ملوث تمام عوامل کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔
صدر ایران نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور فارس کے گورنر کو ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خدام شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔