ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک ویڈیو کی اشاعت کے ساتھ فرانس میں جاری احتجاجی مظاہرے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن پر فرانس کے شہریوں اور مزدوروں کے ساتھ فرانسیسی پولیس کا پرتشدد اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فرانسیسی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ احتجاج کرنے والے اپنے شہریوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر تشدد سے گریز کرے۔