بغداد، ارنا- ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے میں اس ملک کے دو اعلیٰ عدلیہ اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آج صبح عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان کے ساتھ ملاقات کی جس ملاقات میں فتح کے کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اورو ابو مہدی المہندس کے قتل کے کیس کے جائزے کے ساتھ ساتھ عراق اور ایران کے درمیان دیگر عدالتی اور قانونی تعاملات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

امیر عبداللہیان نے دو روزہ دورے کے دوران بہت ملاقاتوں کے بعد عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے بھی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کی رات حشد الشعبی کے وفد کے سربراہ فلاح الفیاض اور حکومت قانون نامی سیاسی دھڑے کے سربراہ نوری المالکی  سے ملاقات کی جس سرکاری اور غیر سرکاری ملاقاتوں کا مقصد ایران اور عراق کے دو دوست اور برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں نوری المالکی سے ملاقات میں انہیں دورہ ایران کی باضابطہ دعوت دی۔

قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بدھ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا عراقی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی حمایت کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراقی ہم منصب فواد حسین  کی دعوت پر بدھ کے روز 23 فروری کو وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu