ارنا رپورٹ کے مطابق، اس سلسلے میں آج بروز منگل کی صبح کو اسلامی جمہوریہ ایران کی امدادی کیھپ کا حامل ایک ہوائی جہاز شام میں پہنچ گیا اور آئندہ گھنٹوں میں دو اور ہوائی جہاز حلب اور لاذقیہ کے شہروں میں پہنچ جائیں گے۔
شام میں ایک ایرانی انجینئرنگ ٹیم نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے تاکہ ملبے کو ہٹانے اور ملبے کے نیچے پھنسے زلزلہ متاثرین کو بچانے میں مدد ملے۔
نیز حلب میں واقع ایرانی قونصلیٹ نے زلزلے سے متاثریں کی امداد کیلئے ان کو بعض مسجدوں اور پناہ گاہوں میں عارضی رہائش دی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے IRNA_Urdu