تہران۔ ارنا- ایران کی ویٹ لفٹنگ کی تاریخ رقم کرنے والی لڑکی الہام حسینی اس شعبے میں بہترین ایرانی کیھلاڑی بن گئیں اور 81 کلوگرام کیٹیگری میں 18ویں نمبر پر رہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سیدہ الہام حسینی، جنہوں نے 2022 کی ایشیائی چیمپئن شپ میں 81 کلوگرام کے زمرے میں تین طلائی تمغے جیت لیے، بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی رینکنگ میں دنیا میں 18ویں نمبر پر آ کر ایرانی لڑکی کا بہترین اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ "زینب شیخ ارباب" 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں 40 رینکنگ کے ساتھ اور "فاطمہ یوسفی" + 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں 41 رینکنگ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu